0
Sunday 2 Oct 2022 12:56

نون لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، چودھری پرویزالہیٰ

نون لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، چودھری پرویزالہیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء ہمایوں اختر خان نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتِحال اور فلاحِ عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کیلئے خلوصِ نیت سے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے کام کر رہے ہیں، جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ مسلم لیگ نون کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔ اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کی ریکارڈ ترقی کا دور تھا، اب بھی مختصر مدت میں آپ نے فلاحِ عامہ کیلئے شاندار اقدامات کیے۔
 
خبر کا کوڈ : 1017226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش