0
Sunday 2 Oct 2022 14:57

معروف ذاکر نوید عاشق بی اے پر دوران مجلس فائرنگ، شہید ہوگئے

معروف ذاکر نوید عاشق بی اے پر دوران مجلس فائرنگ، شہید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ معروف ذاکر نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ میں دوران مجلس عزاء شہید کر دیا گیا۔ نوید عاشق بی اے مجلس پڑھ رہے تھے کہ آبادی پٹھاناں والی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی۔ جس سے نوید عاشق بی اے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا، درخواست آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1017244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش