QR CodeQR Code

ذاکر نوید عاشق بی اے کی شہادت، ایم ڈبلیو ایم کا لاہور میں احتجاج کا اعلان

2 Oct 2022 15:23

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ذاکر نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے پٹھاناں والی بستی میں مجلس پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا ہے، جسکی مذمت کرتے ہیں اور اس اندوہناک واقعہ کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے آج شام 4 بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ذاکر نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے پٹھاناں والی بستی میں مجلس پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا ہے۔ جس کی مذمت کرتے ہیں اور اس اندوہناک واقعہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے، جس کیلئے حکومت کو پیشگی سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار دہشتگردی کا نشانہ اہل تشیع کو ہی بنایا جاتا ہے، جو سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017245/ذاکر-نوید-عاشق-بی-اے-کی-شہادت-ایم-ڈبلیو-کا-لاہور-میں-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org