0
Sunday 2 Oct 2022 15:39

پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو چرس برآمد

پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو چرس برآمد
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پاک افغان سرحدی علاقے انگور اڈہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔ چرس کا وزن 23 کلو گرام ہے۔ ادارے نے چرس قبضے میں لے لی تاہم  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش