0
Sunday 2 Oct 2022 15:46

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی روک دی گئی

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی روک دی گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شدید مالی بحران کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی تا حکم ثانی روک دی۔ خیبر پختونخوا حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے، جس کے باعث صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار تمام سرکاری ملازمین کو ستمبر کی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی تا حکم ثانی روک دی گئی۔ سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 31 ارب جبکہ ماہانہ پینشن 8 ارب 33 کروڑ روپے بنتی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی ذمے داری مرکز پر عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اگلے ہفتے کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1017248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش