QR CodeQR Code

ہوسکتا ہے الیکشن ایک سال کے لئے مؤخر ہوجائیں، منظور وسان

2 Oct 2022 15:53

ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ اب بہت سے نئے نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے اور کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے، اب حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمینٹ بھی، اب سب واپس آئیں گے کوئی باہر نہیں بچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور حسین وسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے الیکشن ایک سال کے لئے مؤخر ہوجائیں۔ اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر رواں سال کے بڑے خطرناک مہینے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے الیکشن 2023ء میں ہوں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لئے مؤخر ہوجائیں۔ رہنما پی پی نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ اب بہت سے نئے نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے اور کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ اب حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمینٹ بھی، اب سب واپس آئیں گے کوئی باہر نہیں بچے گا۔


خبر کا کوڈ: 1017250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017250/ہوسکتا-ہے-الیکشن-ایک-سال-کے-لئے-مؤخر-ہوجائیں-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org