QR CodeQR Code

مریم نواز کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں تو بتائیں یہ کس کا ہے، عمران اسماعیل

2 Oct 2022 16:34

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں خود رہ رہے ہیں اور کہتے ہیں یہ ہمارے نہیں ہیں، 30 سے 40 دن میں اس حکومت کو لپیٹ دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ ابو واپس آجائیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نواز قانون میں تبدیلی کرکے ابو کی واپسی کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں تو بتائیں یہ کس کا ہے۔ سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں خود رہ رہے ہیں اور کہتے ہیں یہ ہمارے نہیں ہیں۔ عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ 30 سے 40 دن میں اس حکومت کو لپیٹ دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1017256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017256/مریم-نواز-کا-ایون-فیلڈ-اپارٹمنٹ-سے-کوئی-تعلق-نہیں-بتائیں-یہ-کس-ہے-عمران-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org