0
Sunday 2 Oct 2022 17:42

سی ٹی ڈی کے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی، ٹارگٹ 12 ربیع الاول تھا

سی ٹی ڈی کے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی، ٹارگٹ 12 ربیع الاول تھا
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ جنجال گوٹھ میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے مقابلے میں ہلاک مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کے نام ایمل شاہ اور عبداللہ تھے، مبینہ دہشت گردوں کے 3 ساتھی بھی گزشتہ سال ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں کا گروپ کوئٹہ میں مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق پشین اور کوئٹہ سے تھا، مبینہ دہشت گرد اپنے ایک ساتھی کی گرفتاری کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے، ہلاک دہشت گردوں میں سرینا ہوٹل خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کراچی میں دو چار مہینے سے مقیم تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ملزموں نے پولیس پردستی بم بھی پھینکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشگردوں کا پہلے تعلق ٹی ٹی پی سے تھا لیکن بعد میں داعش میں شامل ہوگئے تھے، ان کا ٹارگٹ 12 ربیع الاول تھا۔ علاوہ ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں سلطان، رضوان، نعیم، جبار اور ہمدان سلفی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1017262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش