0
Sunday 2 Oct 2022 19:15

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 3375 نئے کیسز، فعال معاملوں کی تعداد 37444

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 3375 نئے کیسز، فعال معاملوں کی تعداد 37444
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 3375 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 44594487 ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا کہ ملک میں ایکٹو کیسز 37444 ہیں اور فعال معاملوں کی شرح 0.08 فیصد ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4206 مریضوں کو اس وباء سے نجات ملی ہے جس کی وجہ سے کورونا سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 370 ہوگئی۔ اسی عرصے میں کورونا وباء کے باعث سات مریضوں کی اموات کی تعداد 528673 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحتمند ہونے کی شرح 98.73 فیصد ہے۔

دہلی میں کووڈ-19 انفیکشن کے 10 معاملات کی کمی آئی ہے، جس سے متاثرین کی تعداد کم ہو کر 379 ہوگئی ہے۔ اس وباء سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1976580 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 26502 پر مستحکم ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے 158 متاثرہ کیسز کی کمی کے بعد ایکٹو کیسز کم ہو کر 3034 ہوگئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 7970493 ہوگئی ہے اور مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148346 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش