0
Sunday 2 Oct 2022 19:28

مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، اشوک گہلوت

مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، اشوک گہلوت
اسلام ٹائمز۔ مہاتما گاندھی کے افکار کو آج پوری دنیا کے لئے موزوں قرار دیتے ہوئے راجستھان کے وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے کہا کہ گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اشوک گہلوت آج سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں گاندھی جینتی کے موقع پر منعقدہ سرو دھرم پراتھنا سبھا اور گاندھی سدبھاؤنا سمان تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے اپنے خیالات اور طرز زندگی سے دنیا کو سچائی اور عدم تشدد کا پیغام دیا۔ ان کے عدم تشدد کے نظریے نے ملک کی آزادی کی تحریک کو متاثر کیا۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ آج پوری دنیا تشدد اور بدامنی سے لڑ رہی ہے۔ ایسے وقت میں صرف گاندھیائی سوچ ہی دنیا کو امن اور عدم تشدد کی طرف لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی عوامی زندگی کا آغاز جنوبی افریقہ میں کیا جہاں انہوں نے حکومت کی نسل پرستی کی پالیسی کو ختم کرنے کے لئے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ ملک میں گاندھی جی کے عدم تشدد کے نظریہ کو تقویت ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش