QR CodeQR Code

ریونیو بل کیخلاف پورے گلگت بلتستان میں ہڑتال کا اعلان

2 Oct 2022 19:32

انجمن تاجران گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور شدہ ٹیکس کے دوبارہ نفاذ کے بل خلاف 7 اکتوبر بروز جمعہ کو پورے گلگت بلتستان میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور شدہ ٹیکس کے دوبارہ نفاذ کے بل خلاف 7 اکتوبر بروز جمعہ کو پورے گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔ مرکزی صدر انجمن تاجران کے مطابق حکومت جی بی میں ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کیخلاف آئندہ جمعہ کے روز پورے صوبے میں ہڑتال کی جائے گی۔ یاد رہے کہ جی بی اسمبلی نے حال ہی میں ریونیو اتھارٹی بل کی دوبارہ منظوری دی تھی۔ حکومت کا موقف ہے کہ اس بل کے ذریعے صوبے کی اپنی آمدنی کو بڑھانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017273/ریونیو-بل-کیخلاف-پورے-گلگت-بلتستان-میں-ہڑتال-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org