QR CodeQR Code

عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والے خود اغیار کے ایجنٹ نکلے، صاحبزادہ حامد رضا

2 Oct 2022 19:58

متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پی ڈی ایم یہودی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فضل الرحمن اور پی ڈی ایم میں شامل مذہبی جماعتیں اب کیوں خاموش ہیں؟ پاکستان کو فرانس سے دوستی اور امداد کا کبھی فائدہ نہیں ہوگا۔ امپورٹڈ حکومت نے ملکی سلامتی اور خود مختاری داؤ پہ لگا رکھی ہے۔ عالمی طاقتوں کے اشاروں پر ناچنے والے حکمران پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور وفاقی وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی فرانسیسی سفیر سے ملاقاتوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ربیع الاول کے مقدس ایام میں فرانسیسی حکام سے ملاقاتیں اور امداد کے حصول کی درخواستیں شرمناک فعل ہے۔عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والے خود اغیار کے ایجنٹ نکلے ہیں۔ موجودہ حالات میں پی ڈی ایم یہودی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فضل الرحمن اور پی ڈی ایم میں شامل مذہبی جماعتیں اب کیوں خاموش ہیں؟ پاکستان کو فرانس سے دوستی اور امداد کا کبھی فائدہ نہیں ہوگا۔ امپورٹڈ حکومت نے ملکی سلامتی اور خود مختاری داؤ پہ لگا رکھی ہے۔ عالمی طاقتوں کے اشاروں پر ناچنے والے حکمران پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔ قوم بے حس حکمرانوں کا ضمیر جگانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور، اسلام آباد، منڈی بہاوالدین اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا امپورٹڈ حکومت عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتی۔ اقتدار کے نشے میں بدمست حکمرانوں کا انجام قریب ہے۔ عمران خان پر آرٹیکل چھے لگانے والے پہلے نواز شریف، مریم نواز اور جاوید لطیف پہ لگائیں۔ گیارہ سو ارب معاف کرانا نون لیگ کا سیاہ کارنامہ ہے۔ حکمرانوں کا عمران خان کو جھوٹے کیسز میں ملوث کرنا گھٹیا ترین حرکت ہے۔ پوری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔ قوم آج بھی عمران خان کو ہی اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔ حکمرانوں کی بیڈ گورننس نے عوام کو مایوسی اور بددلی میں مبتلا کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017278/عمران-خان-کو-یہودی-ایجنٹ-کہنے-والے-خود-اغیار-کے-نکلے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org