0
Sunday 2 Oct 2022 20:34

قوم تیاری پکڑے، جلد مارچ کی کال دینے جا رہا ہوں، عمران خان

قوم تیاری پکڑے، جلد مارچ کی کال دینے جا رہا ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ سائفر کہیں کھو جائے، تاکہ چچا اور امریکا کی سازش عوام کو علم نہ ہوسکے، مگر انہوں نے ڈرامہ کرکے مراسلے کے معاملے کو دوبارہ زندہ کر دیا۔ ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سائفر غائب ہونے کے حوالے سے نیا ڈرامہ شروع کر دیا ہے جبکہ اس کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے دفتر میں موجود ہے، مریم نواز اپنے سفیر سے اس حوالے سے پوچھ سکتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو دوبارہ این آر او مل گیا ہے جبکہ ہمیں ہر دوسرے دن ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے، بلاول کروڑوں لگا کر منہگائی مارچ کرنے آیا مگر لوگوں کو صرف اسکا کانپیں ٹانگنے والا لفظ یاد ہے، آج پاکستان میں منہگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حکومت میں آکر عوام کے لیے کچھ نہیں کر رہے، البتہ صرف اپنے کرپشن کے کیس ختم کروا رہے ہیں، انہوں نے چوری کا 1100 ارب روپیہ معاف کروایا ہے، 2008ء سے 2018ء تک انہوں نے پاکستان کا قرضہ 4 گناہ زیادہ بڑھایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے قانون بدلنے سے طاقتور لوگ قانون سے بچ جائیں گے اور اب صرف چھوٹے چور پکڑے جائیں گے، جو اس سازش کو کامیاب ہونے سے روک سکتے ہیں، اگر وہ اس وقت خود کو نیٹرل کہیں گے تو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف سے بھی بزدل آدمی ہے، جب تک ڈیل نہ ہوتی، اسحاق ڈار واپس نہیں آسکتا تھا اور اب اس کی واپسی ہوگئی ہے۔ الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کاہ کہ الیکشن کمیشنر کا ایک کام ہے، کیسے دھاندلی کرکے انہیں جتوانا ہے، کیونکہ شفاف الیکشن میں یہ نہیں جیت سکتے۔  چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آپ سب نے میری کال کا انتظار کرنا ہے، کیونکہ اب کال زیادہ دور نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش