QR CodeQR Code

عمران خان جیسے جھوٹے سازشی کو عبرت کا نشان بنانا چاہیئے، مریم اورنگزیب

2 Oct 2022 22:36

اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اُسکا کھیل ایکسپوز ہوگیا، تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو، تم ملک کیخلاف فارن فنٹڈ سازش ہو، جسکا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا ایمپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہوگیا، عمران خان تم ملک کے خلاف ایمپورٹد سازش ہو، تم فارن ایجنٹ ہو، رات کو پاوں پکڑتے ہو، چیختے ہو اور معافیاں مانگتے ہو، عمران خان کو پتہ ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہوگیا، تم عوام اور ریاست کے مجرم ہو، تم ملک کے خلاف فارن فنٹڈ سازش ہو، جس کا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کو کمزرو کرنا ہے، تم جیسے جھوٹے سازشی کو عبرت کا نشان بنانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1017286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017286/عمران-خان-جیسے-جھوٹے-سازشی-کو-عبرت-کا-نشان-بنانا-چاہیئے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org