0
Monday 3 Oct 2022 00:14

جنوبی وزیرستان، شہری پر تشدد کرنیوالے چار پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

جنوبی وزیرستان، شہری پر تشدد کرنیوالے چار پولیس اہلکار نوکری سے برطرف
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں عام شہری پر تشدد کرنے والے چار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کیا۔ تحقیقات میں پولیس اہلکار کانسٹیبل خورشید عالم، عتیق الرحمان، گوہر اور نور اسلام شہری پر تشدد میں ملوث پائے گئے جس پر چاروں اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان عتیق اللہ وزیر نے کہا ہے کہ عام شہریوں کے ساتھ غیر قانونی سلوک یا بداخلاقی برداشت نہیں کی جائے گی، جن افسران اور اہل کاروں کے بارے میں شکایات آئیں گی ان کے خلاف اس وقت انکوائری کی جائے گی، وزیرستان پولیس میں ایسے لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں جو پولیس کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1017291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش