QR CodeQR Code

لیہ، شیعہ علماء کونسل کیجانب سے سیلاب سے متاثرہ 150 خاندانوں میں راشن تقسیم

3 Oct 2022 00:48

صوبائی آرگنائزر ایس یو سی مولانا غلام شبیر حیدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سیلاب کی صورت میں ہم پر ایک بہت بڑی آزمائش آئی ہے، جس کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے لیہ کے سیلاب متاثرین میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پر راشن تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی آرگنائزر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب مولانا غلام شبیر حیدری نے دوسرے مرحلے میں لیہ کے 150 انتہائی مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورت میں ہم پر ایک بہت بڑی آزمائش آئی ہے، جس کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ شیعہ علماء کونسل متاثرین سیلاب کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ دعا ہے کہ خداوند تعالیٰ بحق محمد و آل محمد علیہم السلام سیلاب متاثرین کی مشکلات دور فرمائے اور جن جن افراد نے جتنی کاوش کی خداوند تعالیٰ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 1017294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017294/لیہ-شیعہ-علماء-کونسل-کیجانب-سے-سیلاب-متاثرہ-150-خاندانوں-میں-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org