QR CodeQR Code

ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا سکیورٹی اداروں کی نااہلی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

3 Oct 2022 01:09

اپنے ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیا جا رہا ہے، دہشتگرد عناصر کے پشت پناہ حکومت کے اندر موجود ہیں، مقتدر قوتیں ملکی سالمیت و بقاء کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے سے باز رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ ناصر عباس جعفری نے معروف ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کی شہادت پر اپنے تعزیتی و مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا سکیورٹی اداروں کی نااہلی ہے، ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے پشت پناہ حکومت کے اندر موجود ہیں، مقتدر قوتیں ملکی سالمیت و بقاء کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے سے باز رہیں، ریاستی اداروں کو ملک بچانے کے لئے قومی سلامتی کے دشمنوں پر آہنی ہاتھ ڈالنا ہوگا، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شیعہ ذاکر کے قاتل اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1017296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017296/ذاکر-اہلبیت-نوید-عاشق-کو-دہشتگردی-کا-نشانہ-بنایا-جانا-سکیورٹی-اداروں-کی-نااہلی-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org