QR CodeQR Code

ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، علامہ اسد اقبال زیدی

3 Oct 2022 01:19

ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کی یہ کاروائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں دوران مجلس اسلام و ملک دشمن دہشتگرد گروہ کی جانب سے ذاکر اہلبیت علیہ السّلام نوید عاشق (بی اے) پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتل کے سہولت کاروں کو بےنقاب کرتے ہوئے واقعہ کو ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کی یہ کاروائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اگر سیالکوٹ میں اس سے پہلے ہونے والے واقعات پر مناسب کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کو لگام دی جاتی تو عین ممکن ہے یہ واقعی رونماء نہ ہوتا، ہم شہید نوید عاشق کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1017298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017298/ذاکر-اہلبیت-نوید-عاشق-کی-قاتلانہ-حملے-میں-شہادت-پرزور-مذمت-کرتے-ہیں-علامہ-اسد-اقبال-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org