0
Monday 3 Oct 2022 01:22

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں کےمقدمات میں مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ نورنگ کی حدود میں علاقہ تحتی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جس میں مقابلے کے دوران جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں ولی اللہ عرف فدائی اور طاہر عرف انقلابی شامل ہیں، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف بمع میگزینز اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ و نقد رقم کے علاوہ مختلف قسم کارڈز، موبائل فونز اور سامان برآمد ہوا جب کہ باقی دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس، سیکورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش