0
Monday 3 Oct 2022 01:31

علامہ ساجد نقوی کا ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

علامہ ساجد نقوی کا ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیالکوٹ میں مجلس عزا کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کی شہادت پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کو اظہار تعزیت پیش کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ واضح رہے کہ ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹھے پٹھاناں میں مجلس پڑھ رہے تھے کہ دہشت گرد کیمرہ مین کے بھیس میں مجلس عزا کے اندر آیا اور نوید عاشق کے خطاب کے دوران فائرنگ کر دی، جس سے نوید عاشق بی اے شدید زخمی ہوگئے، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1017301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش