QR CodeQR Code

ذاکر نوید عاشق کی دوران مجلس شہادت سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ وسیم معصومی

3 Oct 2022 01:51

ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، ملک میں ایک مخصوص ٹولے کو اپنے نظریات تھوپنے کی اجازت دی جا رہی ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو ملک خانہ جنگی کی طرف جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں دوران مجلس دہشتگرد کی فائرنگ سے ذاکر نوید عاشق حسین کی شہادت کی پزور مذمت کرتے ہیں۔ ایک بار پھر مجالس عزا میں دہشتگردی کے واقعات سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، ملک میں ایک مخصوص ٹولے کو اپنے نظریات تھوپنے کی اجازت دی جا رہی ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو ملک خانہ جنگی کی طرف جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ ملک لا الہ کی بنیاد پر بنا اور یہاں تمام مکاتب فکر کو اپنی عبادات انجام دینے کا حق ہے، اداروں کی آشیرباد سے کالعدم جماعتوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، حکومت اور سکیورٹی ادارے فی الفور اس قاتل کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور متشدد نظریات کے حامل افراد اور جماعتوں کا قلعہ قمع کرے۔


خبر کا کوڈ: 1017302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017302/ذاکر-نوید-عاشق-کی-دوران-مجلس-شہادت-سکیورٹی-اداروں-کارکردگی-پر-سوالیہ-نشان-ہے-علامہ-وسیم-معصومی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org