QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تین روزہ دورہ جنوبی پنجاب، آج آمد متوقع

3 Oct 2022 02:12

دورے کے دوسرے روز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کی جانب سے دیے گئے صبحانہ میں شریک ہوں گے، دن گیارہ بجے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کریں گے، دن بارہ بجے یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آئی ایس او کے جانب سے منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ دورے پر آج ملتان پہنچیں گے، ملتان سے جاری بیان میں صوبائی ترجمان کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آج شام مسجد ولی العصر میں عمائدین شہر سے ملاقات اور خطاب کریں گے، دورے کے دوسرے روز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کی جانب سے دیے گئے صبحانہ میں شریک ہوں گے، دن گیارہ بجے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کریں گے، دن بارہ بجے یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آئی ایس او کے جانب سے منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ سہہ پہر تین بجے ضلعی کابینہ ملتان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ بعد نماز مغرب مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے آخری روز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے، متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں کریں گے اور ڈی جی خان میں تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1017307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017307/ایم-ڈبلیو-کے-چیئرمین-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-تین-روزہ-دورہ-جنوبی-پنجاب-آج-آمد-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org