0
Monday 3 Oct 2022 03:05

ملتان، ایم ڈبلیو ایم آج ذاکر نوید عاشق کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم آج ذاکر نوید عاشق کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام معروف ذاکر اہلیبیت نوید عاشق حسین بی اے کی شہادت کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور اُن کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی، ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر مجالس عزاء کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، ملک میں پنپنے والی متشدد جماعتیں اور اُن کے نام نہاد لیڈر اس قتل کے ذمے دار ہیں، ذاکر نویدعاشق بی اے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں معروف تھے، اس قتل کے پیچھے جو محرکات ہیں اُنہیں فی الفور منظر عام پر لایا جائے اور اُنہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1017315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش