QR CodeQR Code

لاہور، ذاکر نوید عاشق کی نماز جنازہ کل گورنر ہاوس کے سامنے ادا کی جائیگی

3 Oct 2022 11:38

نماز جنازہ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کیجانب سے انتظامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ نماز جنازہ کے بعد گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔ ذاکر نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ میں مجلس پڑھتے ہوئے گولی مار دی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں شہید ہونیوالے ذاکر نوید عاشق بی اے کی نماز جنازہ کل بروز منگل 4 اکتوبر کو دوپہر بارہ بجے لاہور کی مال روڈ پر گورنر ہاوس کے سامنے ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے انتظامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ نماز جنازہ کے بعد گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ ذاکر نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ میں مجلس پڑھتے ہوئے گولی مار دی گئی تھی۔ مجلس میں موجود لوگوں نے قاتل کو موقع پر ہی دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا، جس کیخلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017348/لاہور-ذاکر-نوید-عاشق-کی-نماز-جنازہ-کل-گورنر-ہاوس-کے-سامنے-ادا-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org