0
Monday 3 Oct 2022 16:27

منظور وسان پیشنگوئیوں کے بجائے عوام کی فکر کریں، جمال صدیقی

منظور وسان پیشنگوئیوں کے بجائے عوام کی فکر کریں، جمال صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے منظور وسان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منظور وسان پیشگوئیوں کے بجائے عوام کی فکر کریں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کے عوام تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، پی پی رہنما مسخریاں چھوڑ کر کروڑوں لوگوں کی بحالی پر توجہ دیں۔ جمال صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے دن گننے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مشیر زراعت منظور وسان نے کہا تھا کہ عمران خان کے لئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں، مجھے عمران خان کا مستقبل کہیں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دن گنے جاچکے، وہ پھنس چکے ہیں، جنہوں نے عمران خان کو جہاں سے پک کیا تھا، اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1017399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش