QR CodeQR Code

سندھ پولیس کی 3 ماہ کیلئے بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی درخواست

3 Oct 2022 19:12

محکمہ داخلہ سندھ نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے اضافی اہلکار دیگر اضلاع سے آنے تھے تاہم سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے پولیس اہلکار اب نہیں آسکتے، مختلف یونٹس کے جوان بھی دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے 3 ماہ کے لئے بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔ محکمہ داخلہ نے سندھ پولیس کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے اضافی اہلکار دیگر اضلاع سے آنے تھے تاہم سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے پولیس اہلکار اب نہیں آسکتے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف یونٹس کے جوان بھی دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلی بار 27 جولائی جبکہ دوسری بار 28 اگست کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث 20 جولائی کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 23 اکتوبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017412/سندھ-پولیس-کی-3-ماہ-کیلئے-بلدیاتی-الیکشن-موخر-کرنے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org