QR CodeQR Code

بلوچستان میں پھر سے نئے وزیراعلیٰ کی دوڑ شروع ہو رہی ہے، جمعیت س

3 Oct 2022 19:52

اپنے بیان میں جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں پھر سے نئے وزیراعلیٰ کی دوڑ شروع ہو رہی ہے۔ کئی نامور شخصیت کیساتھ جام کمال اور نواب محمد اسلم رئیسانی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مرزئی، میر احمد شاہوانی، انجینئر نسیم خان، مولانا قاری محمد طیب حقانی، مولانا شفیق دولتزئی، حبیب اللہ اور صوبائی ترجمان مولانا طاہر شاہ اخندزادہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پھر سے نئے وزیراعلیٰ کی دوڑ شروع ہو رہی ہے۔ کئی نامور شخصیت کے ساتھ جام کمال اور نواب محمد اسلم رئیسانی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے اقتدار سے اگرچہ اپوزیشن تو ناراض نہیں لیکن انکی مراعات اور ترقیاتی کام حلقوں میں زیادہ نہیں دیکھائی دے رہے۔ اس لئے وہ دن رات کوشش کرتے ہیں کہ عبدالقدوس بزنجو اچھی وزراتیں دیں۔ ظاہر بات ہے ان میں دوستوں کی ناراضگی ضرور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں کئی تبدیلیاں نمایاں ہیں۔ عمران کی معافی عمران کے بعد وارنٹ متضاد فیصلے ہیں۔ مریم نواز، کیپٹن صفدر کی عدالت سے بری اور اسحاق ڈار کی آمد اور وزارت انکے برعکس اور مفتاح اسماعیل کو قربانی کا بکرہ بنایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1017415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017415/بلوچستان-میں-پھر-سے-نئے-وزیراعلی-کی-دوڑ-شروع-ہو-رہی-ہے-جمعیت-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org