0
Monday 3 Oct 2022 20:07

پسنی، کوسٹ گارڈز کی کارروائی، بڑی مقدار میں شراب برآمد

پسنی، کوسٹ گارڈز کی کارروائی، بڑی مقدار میں شراب برآمد
اسلام ٹائمز۔ کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں اسمگلنگ کی شراب کی بڑی مقدار برآمد کر لی ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پسنی سے بھاری مقدار میں اسمگلنگ کا خدشہ ہے۔ جس پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کو روکنے کیلئے چیکنگ میں سختی کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پسنی کے وارڈ 1 میں ببر شور میں ایک مقام پر 2116 شراب کی بوتلیں چھپائی گئی تھیں۔ کوسٹ گارڈز نے ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ شراب بلوچستان سے کراچی اسمگل ہونے تھیں۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت 90 لاکھ روپے کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش