0
Monday 3 Oct 2022 20:44

خواتین سپورٹس گالا کیخلاف تنظیم اہلسنت نے گلگت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی

خواتین سپورٹس گالا کیخلاف تنظیم اہلسنت نے گلگت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اہلسنت والجماعت نے خواتین سپورٹس گالا کیخلاف کل گلگت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پیر کے روز مولانا قاضی نثار احمد کی زیر سرپرستی ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام دینی جماعتوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاضی نثار احمد نے کہا کہ ایک عرصے سے تعلیمی سرگرمی کے نام پہ گلگت بلتستان میں مختلف مواقع پہ بے حیائی، فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ماضی میں ایسے پروگرامات کے انعقاد پہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو بار بار متنبہ کرایا گیا مگر انتظامیہ حسب معمول ٹال مٹول اور لیت و لعل سے کام لیتی رہی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ہماری یاد دہانی کو نظر انداز کرکے ہمیں کمزور سمجھا گیا۔ لہٰذا یہ اجلاس کل سے گلگت شہر میں ہڑتال کا اعلان کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش