QR CodeQR Code

کسانوں کے قتل کے ملزم ہنوز بی جے پی کے وزیر برقرار ہیں، کانگریس

3 Oct 2022 21:05

جے رام رمیش نے کہا کہ میسور ضلع میں کسان سے متعلق ایشوز اٹھائے جا رہے ہیں، ہم سنیوکت کسان مورچہ کے مطالبات کی پھر سے حمایت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے لکھیم پور کھیری میں ایک سال پہلے مارے گئے کسانوں کی برسی مناتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ کسانوں کے قتل میں ملزم اب بھی حکومتی کابینہ میں شامل ہیں۔ وہیں کانگریس نے سنیوکت کسان مورچہ کے مطالبات کو اپنی حمایت دی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ ’’بھارت جوڑو ریلی‘‘ کا 26واں دن ہے اور لکھیم پور کھیری قتل معاملہ کی پہلی برسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے کئی کسان مارے گئے تھے، مودی حکومت کے وزیر کے بیٹے اس میں شامل ہیں، آج بھی وہ شخص کابینہ کے رکن ہیں، اس سے اور قابل اعتراض بات نہیں ہو سکتی۔ جے رام رمیش جو کسان سیاہ قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے تھے، انہیں جان بوجھ کر مارا گیا اور ملزم ایک کابینہ رکن ہیں۔

جے رام رمیش نے کہا کہ میسور ضلع میں کسان سے متعلق ایشوز اٹھائے جا رہے ہیں، ہم سنیوکت کسان مورچہ کے مطالبات کی پھر سے حمایت کرتے ہیں۔ ایم ایس پی گارنٹی ہونی چاہیئے اور کئی دیگر مطالبات بھی تھے۔ مورچہ کو ہم نے ہمیشہ حمایت دی ہے اور دیتے رہیں گے۔ بھارت جوڑو ریلی کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کسانوں کو معاشی انصاف دینے میں حکومت ناکام رہی ہے، صرف نجی کمپنیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جوڑو ریلی تمل ناڈو میں 62 کلومیٹر پورا کر چکی ہے، کیرالہ میں 355 کلومیٹر پورا کیا اور اب کرناٹک میں چوتھا دن ہے۔ دن کے آخر تک 66 کلومیٹر پورا کریں گے۔ کرناٹک میں بی جے پی حکومت ہے لیکن عوام نے اُدھر بھی ہمارا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 اکتوبر کو مشہور لکھیم پور کھیری واقعہ پیش آیا تھا جس کا ایک سال آج مکمل ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017435/کسانوں-کے-قتل-ملزم-ہنوز-بی-جے-پی-وزیر-برقرار-ہیں-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org