0
Monday 3 Oct 2022 21:52

کوئٹہ، عید میلاد النبی کے جلوس کی سکیورٹی پر اجلاس منعقد

کوئٹہ، عید میلاد النبی کے جلوس کی سکیورٹی پر اجلاس منعقد
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جلوس کے حوالے کوئٹہ میں پولیس حکام اور مذہبی عمائدین کے درمیان اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی، اہل سنت و شیعہ علماء، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسد ناصر، متعلقہ تھانوں کے ایس پیز، ایف سی حکام اور انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں جلوس کی سکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر بحث کی گئی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے اس موقع پر کہا کہ جلوس کو بہترین سکیورٹی فراہم کرینگے۔ جلوس کی سکیورٹی کے لیے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے نصب کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کی سکیورٹی کے لئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔ اسکے علاوہ پاک آرمی کے دستے بھی الرٹ رہیں گے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ جلوس کے دن موباہل نیٹ ورک بند ہوگی۔ کسی کو پرائیوٹ گن مین ساتھ لانے کی اجازت نہیں دینگے۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے رحیم آغا نے حالیہ پولیس کی کارروائیوں کو سراہا اور انجمن تاجران کے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ھونے مکمل یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 1017447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش