0
Monday 3 Oct 2022 21:56

ڈی آئی خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش