QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

3 Oct 2022 21:56

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017448/ڈی-آئی-خان-میں-ٹریکٹر-اور-ٹرک-تصادم-11-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org