0
Monday 3 Oct 2022 22:19

ڈیرہ، تحصیل حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے، عمر امین گنڈہ پور

ڈیرہ، تحصیل حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے، عمر امین گنڈہ پور
اسلام ٹائمز۔ تحصیل میئر ڈیرہ اسماعیل خان عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ تحصیل انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہے، میرے بلدیاتی دور حکومت میں عوام کے بجلی و دیگر مسائل حل کیے جا رہے ہیں جبکہ باقی ماندہ مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کیے ہیں اور اسی وجہ سے آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ مخالفین علی برادران کی مقبولیت سے خائف ہوچکے ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ تحصیل حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام نے مخالفین کو مسترد کردیا ہے اور علی برادران کی جیت کا اعلان کیا ہے کیونکہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ ان کی ترقی و خوشحالی علی برادران کی مرہون منت ہے اور وہی عوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں۔ تحصیل میئر عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ تحصیل حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور دستیاب وسائل بروئے کارلاکر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1017451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش