QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن تاخیر کا شکار

3 Oct 2022 22:30

ماہ ستمبر کی تنخواہ 5 اکتوبر کو جاری کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اکاؤنٹنٹ جنرل آفس ذرائع کے مطابق انہیں صوبائی حکومت کی طرف سے ابھی تک تنخواہ جاری کرنے کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین اور پنشنر کو ماہ ستمبر کی ادائیگی پانچ اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے 10 لاکھ سرکاری ملازمین کو ماہ ستمبر کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہ ستمبر کی تنخواہ 5 اکتوبر کو جاری کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اکاؤنٹنٹ جنرل آفس ذرائع کے مطابق انہیں صوبائی حکومت کی طرف سے ابھی تک تنخواہ جاری کرنے کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت ہر ماہ ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 31 ارب روپے اور پنشن کی مد میں 8 ارب 33 کروڑ روپے جاری کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017452/خیبر-پختونخوا-میں-سرکاری-ملازمین-کی-تنخواہیں-اور-پنشن-تاخیر-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org