0
Tuesday 4 Oct 2022 00:52

خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم کو شدید دھچکا، 200 چیئرمین پی ٹی آئی میں شامل

خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم کو شدید دھچکا، 200 چیئرمین پی ٹی آئی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم کو شدید دھچکا لگا ہے۔ آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ویلیج و نیبرہوڈ چیئرمین تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں شمولیتی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے ملک اور صوبے میں تحریک انصاف کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں، عمران خان کو ہر مکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو حق نہیں دے رہی۔ وفاقی حکومت سابقہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ پر خاموش ہیں ہم وفاقی حکومت سے خیبر پختونخوا کا حق چھین کر لیں گے۔ ہری پور، ساؤتھ وزیرستان، ٹانک، تورغر، لکی مروت، بٹگرام اور مانسہرہ سے چیئرمین نے شمولیت اختیار کی۔
خبر کا کوڈ : 1017454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش