0
Monday 3 Oct 2022 23:12

سمندری سرحدوں کے تعین پر سب لبنانی ایک پیج پر ہیں، نجیب میقاتی

سمندری سرحدوں کے تعین پر سب لبنانی ایک پیج پر ہیں، نجیب میقاتی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حد بندی کے معاملے پر سب کچھ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ملک کے مفاد کی خاطر لبنانی عوام سمندری سرحدوں کے تنازعہ پر ایک موقف پر جمع ہے۔ نجیب میقاتی نے ان خیالات کا اظہار "بعبدا" پیلس میں صدر "میشل عون" اور پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا، جو "عاموس ھوچسٹن" کے تجویز کردہ منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ لبنانی وزیراعظم نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میشل عون نے وزیراعظم اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو عاموس ھوچسٹن کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے بلایا، اس ملاقات سے پہلے فنی کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی رکھی گئی۔

جس میں نبیہ بری اور میں نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا، جس پر فنی کمیٹی کی جانب سے غور کرنے کے بعد امریکی ثالث کو جواب بھیجا جائے گا۔ اسی سلسلے میں لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر "الیاس بو صعب" نے آج سوموار کی شام صیہونی حکومت سے بالواسطہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مضبوط اور متحد موقف کی وجہ سے مذاکرات میں اچھے نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1017456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش