0
Monday 3 Oct 2022 23:14

یروشلم، مسجد ابراہیم میں یہودی آباد کاروں کی ڈانس پارٹی

یروشلم، مسجد ابراہیم میں یہودی آباد کاروں کی ڈانس پارٹی
اسلام ٹائمز۔ یہودی آباد کاروں نے ہیبرون کی ابراہیمی مسجد کے اندر اپنی ایک مذہبی رسم کے بہانے میوزیکل پروگرام رکھا اور گانوں پر رقص بھی کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہاء پسند یہودیوں کے ایک گروپ نے یروشلم کی مسجد ابراہیم میں میوزیکل بینڈ بلوایا اور رقص کی محفل سجائی۔ میوزیکل بینڈ کے گانوں پر یہودی رقص بھی کرتے رہے۔ عینی شاہدین نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے پہلے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالا اور پھر مذہبی تقریب کے نام پر میوزیکل پروگرام کیا۔ یہودی آباد کار مسجد کے صحن میں بھی رقص کرتے رہے۔

یہودیوں کی مسجد ابراہیم میں رقص کی دل خراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں یہودیوں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار واضح نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور صارفین نے شدید احتجاج کیا۔ فلسطینیوں نے یہودی آبادکاروں کی اس حرکت شرمناک قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1017458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش