QR CodeQR Code

سینیٹر فیصل جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے

3 Oct 2022 23:49

سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی میں بھیج دیں، ہماری قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے جبکہ میرٹ کا نہ ہونا بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔


خبر کا کوڈ: 1017463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017463/سینیٹر-فیصل-جاوید-نے-قومی-کرکٹ-ٹیم-کی-کارکردگی-پر-سوالات-اٹھادیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org