0
Tuesday 4 Oct 2022 00:23

عمران خان کو قانون کا سامنا تو کرنا پڑے گا، وزیراعظم

عمران خان کو قانون کا سامنا تو کرنا پڑے گا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ نون و وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سائفر میں رد و بدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، اب قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا, پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1017470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش