0
Tuesday 4 Oct 2022 00:43

آرمی چیف کی تقرری پر ہم بلاوجہ ایک باولےکی باتوں کو اہمیت دے رہے ہیں، فضل الرحمان

آرمی چیف کی تقرری پر ہم بلاوجہ ایک باولےکی باتوں کو اہمیت دے رہے ہیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہم بلاوجہ ایک باولے کی باتوں کو اہمیت دے رہے ہیں، عمران خان اس قابل نہیں کہ ان کی کسی بات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جسے آرمی چیف کی تقرری کا آئینی اختیار ہے فیصلہ وہی کرے گا، آرمی چیف کو مزید توسیع مل سکتی ہے یا نہیں یہ آئین کے مطابق دیکھنا ہے، جس کو آئین اختیار دیتا ہے فیصلہ بھی اس نے ہی کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس قابل ہی نہیں کہ ان سے بات کی جائے، حکیم رانا ثناء اللہ لانگ مارچ کی تیاری کرنے والوں کا علاج کرنےکے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کو آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سڑکوں اور جلسوں میں بات نہ کرنے کا مشورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آرمی چیف کے تقررکی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش