QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بھتہ خوروں نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا

5 Oct 2022 21:50

سابق صدر سرحد چیمبر آف کامرس حسنین خورشید کا کہنا ہے کہ تاجروں کو بھتہ خور کالز کرکے ان سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، پولیس اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کے باوجود یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں میں بھتہ خوروں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ صوبہ میں ایک مرتبہ پھر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دولت مند افراد کو بھتے کے لیے کالز کی جارہی ہیں، بھتے کے حوالے سے کالز نے کاروباری افراد کو پریشان کر رکھا ہے۔ سابق صدر سرحد چیمبر آف کامرس حسنین خورشید کا کہنا ہے کہ تاجروں کو بھتہ خور کالز کرکے ان سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، پولیس اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کے باوجود یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ پولیس نے بھی بھتہ خوری کے واقعات پر چپ سادھ رکھی ہے۔

پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے حوالے سے درجنوں مقدمات درج کیے گئے، پولیس کے مطابق 62 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افغانستان سے بھتے کی کالیں آتی ہیں۔ موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے کے باوجود ان کے دیگر فون نمبروں پر کالیں کی جاتی ہیں اور بھتہ نہ دینے پر ان کے گھروں کے باہر بارودی مواد کے دھماکے کرکے انہیں خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1017799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017799/خیبر-پختونخوا-میں-بھتہ-خوروں-نے-پھر-سر-اٹھانا-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org