QR CodeQR Code

بین الاقوامی ریسلرز کا راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

5 Oct 2022 22:03

ریسلرز نے فاضل پور میں قائم آرمی فلڈ ریلیف اینڈ میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ بین الاقوامی ریسلرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ریسلرز ماریہ مے، ٹائنی آئرن، ایڈم فلیکس، ایملی ڈیب اور بادشاہ پہلوان نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقے راجن پور کا دورہ کیا اور وہاں کے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے فاضل پور میں قائم آرمی فلڈ ریلیف اینڈ میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا اور جن افراد کو امداد دی جا رہی تھی اور طبی معائنہ کیا جا رہا تھا ان سے ملاقات کی۔ بین الاقوامی ریسلرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔ پاک آرمی کی جانب سے بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم کی گئی اور ضرورت مند لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1017800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017800/بین-الاقوامی-ریسلرز-کا-راجن-پور-کے-سیلاب-زدہ-علاقوں-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org