QR CodeQR Code

ڈیرہ، گومل زام نہر ٹوٹنے کے باعث مال مویشیوں کیلئے پینے کا پانی ناپید

5 Oct 2022 22:34

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوری کاروائی کر کے ہنگامی بنیادوں پر مین کنال سمیت تمام ڈسٹریوں کو بروقت مرمت کرے تاکہ جلد پانی چالو ہو اور مال مویشیوں کی جانوں کو بچایا جا سکے اور کاشتکاری بھی اپنے وقت پر عمل میں آسکے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل زام نہر ٹوٹنے اور تاخیر سے مرمت ہونے کے باعث مال مویشیوں کیلئے پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے، اس صورتحال میں گندم کی بوائی بھی ممکن ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے، علاقہ میں مال مویشیوں کیلئے چارہ بھی کاشت کرنا تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوری کاروائی کر کے ہنگامی بنیادوں پر مین کنال سمیت تمام ڈسٹریوں کو بروقت مرمت کرے تاکہ جلد پانی چالو ہو اور مال مویشیوں کی جانوں کو بچایا جا سکے اور کاشتکاری بھی اپنے وقت پر عمل میں آسکے۔


خبر کا کوڈ: 1017808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017808/ڈیرہ-گومل-زام-نہر-ٹوٹنے-کے-باعث-مال-مویشیوں-کیلئے-پینے-کا-پانی-ناپید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org