QR CodeQR Code

ڈیرہ، زمینی تنازعہ کے حل کیلئے اوبا خیل کے مشران کا جرگہ

5 Oct 2022 22:50

جرگہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درازندہ انعام وزیر نے قبائلی مشران کے تحفظات کو سنا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب تنازعہ کے پر امن حل سے متعلق یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللّٰہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درازندہ انعام وزیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حسن خیل اور اوبا خیل قبیلوں کے درمیان زمینی تنازعہ پر اوبا خیل کے مشران کے ساتھ جرگہ کیا۔ اس موقع پر اوبا خیل قبائل کے مشران موجود تھے، جرگہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درازندہ انعام وزیر نے قبائلی مشران کے تحفظات کو سنا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب تنازعہ کے پر امن حل سے متعلق یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 1017810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017810/ڈیرہ-زمینی-تنازعہ-کے-حل-کیلئے-اوبا-خیل-مشران-کا-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org