QR CodeQR Code

ڈیرہ، محکمہ فوڈ سیفٹی کی مافیاز کے خلاف کارروائیاں

6 Oct 2022 00:17

فوڈ سیفٹی آفیسر انیلہ مختار اور فبیحہ نے ٹانک اڈہ پر دکانوں میں اشیاء کا معیار بہتر کرنے کے لیے امپرومنٹ نوٹس جبکہ فوڈ اتھارٹی کا لائسنس بنوانے کے لیے لائسنس نوٹس جاری کئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملتان روڈ پر دودھ مافیا کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران متعدد دودھ کے نمونے فوڈ اتھارٹی کی آٹو لیب سے چیک کئے گئے تاہم ایک دودھ کی ڈاٹسن میں پانی کی زیادہ مقدار پر دودھ کے مالک کو  موقع پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فوڈ سیفٹی آفیسر انیلہ مختار اور فبیحہ نے ٹانک اڈہ پر دکانوں میں اشیاء کا معیار بہتر کرنے کے لیے امپرومنٹ نوٹس جبکہ فوڈ اتھارٹی کا لائسنس بنوانے کے لیے لائسنس نوٹس جاری کئے۔


خبر کا کوڈ: 1017817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017817/ڈیرہ-محکمہ-فوڈ-سیفٹی-کی-مافیاز-کے-خلاف-کارروائیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org