0
Thursday 6 Oct 2022 04:38

مغربی کنارے میں ایک سکول کے طلباء پر صیہونیوں کا حملہ

مغربی کنارے میں ایک سکول کے طلباء پر صیہونیوں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوجیوں کے مغربی کنارے میں واقع ایک اسکول کے طلباء پر زہریلی گیس کے حملے میں کئی افراد زخمی اور دم گھٹنے کا شکار ہوگئے۔ گذشتہ روز بھی اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر "الخلیل" پر حملہ کر دیا۔ مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے مذکورہ علاقے کے اسکول کے طلباء پر اور مسجد ابراہیمی کے اطراف میں بڑی مقدار میں آنسو گیس کے شیل فائر کئے، جس کے نتیجے میں زہریلی گیس پھیلنے کی وجہ سے اکثر افراد کا دم گھٹ گیا۔ اس کے علاوہ صیہونی فوجیوں کے حملے سے بچنے کی کوشش میں اکثر طلباء بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ یہ واقعہ "بیت لحم" کے جنوب مشرق میں سات سالہ فلسطینی بچے "ریان یاسر سلیمان" کی شہادت کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے۔ یاد رہے کہ سات سالہ یاسر سلیمان مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کا پیچھا کرنے کی وجہ سے بلندی سے گرا اور حرکت قلب بند ہونے کے سبب شہید ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 1017844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش