QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے تمام ہائیر سیکنڈری سکولوں کو سمارٹ سکولوں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

6 Oct 2022 06:53

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے 2 ماہ میں کمپیوٹر لیبس والے 200 سکولوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ اگلے 2 ماہ میں تمام انٹرمیڈیٹ اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو سمارٹ سکولوں میں تبدیل کر رہے ہیں۔ جس میں ڈیجیٹل بورڈ' ڈیجیٹل ڈیسک اور آف لائن لیکچرز کی سہولت ہوگی، ماسٹر ٹرینر بھی تعینات کیا جائے گا۔ تمام اساتذہ، ماسٹر ٹرینر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی مل کر بچوں کو پڑھائیں گے۔ یوم اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے جو اگلے دو سے تین ہفتوں تک سسٹم میں آجائیں گے، جو بچوں کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں تربیت دیں گے۔ لہٰذا سکولوں کا عملہ ان سے مکمل تعاون کریں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ 150 سکولوں میں آئی ٹی لیبس بنائے گئے ہیں، مزید 200 سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹری بنانے کا کہا گیا ہے۔ اگلے 2 ماہ میں کمپیوٹر لیبس والے 200 سکولوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1017847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017847/گلگت-بلتستان-کے-تمام-ہائیر-سیکنڈری-سکولوں-کو-سمارٹ-میں-تبدیل-کرنے-کا-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org