0
Thursday 6 Oct 2022 11:27

ریکوڈک منصوبے میں کرپشن، ملزمان کی گرفتاری 60 دن تک روک دیا گیا

ریکوڈک منصوبے میں کرپشن، ملزمان کی گرفتاری 60 دن تک روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آ ف پاکستا ن نے نیب کو ریکوڈک منصوبے میں کرپشن کے ملزمان کو 60 دن تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریکوڈک منصوبے میں کرپشن کے کیس کی سماعت کی۔ عدالتِ عظمیٰ نے ریکوڈک منصوبے میں کرپشن کے ملزمان کی ضمانتوں کا بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے نیب کو 60 دن تک ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ریکوڈک منصوبے میں کرپشن کے ملزمان 60 دن میں احتساب عدالت سے رجوع کریں۔ اپنے حکم میں عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے فیصلے میں 2 ملزمان کو ضمانت بعد از گرفتاری دی، جبکہ 8 ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری دی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں ضمانت دینے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، ضمانت کے قوانین اب بدل چکے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ حقائق کے درست جائزے کے بغیر ضمانت قبل از گرفتاری نہیں ہو سکتی۔
خبر کا کوڈ : 1017880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش