QR CodeQR Code

عید میلادالنبی(ص) کے موقع موبائل فون سروس جام کرنے کیلئے اضلاع سے تجاویز طلب

6 Oct 2022 12:22

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جامنگ کا فیصلہ اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ پر کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے اضلاع کے ڈی سیز کو ڈسٹرکٹ اینٹیلیجینس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جام کی جائے یا نہیں، محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رائے مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رائے طلب کی گئی ہے کہ کیا عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جام کی جائے یا نہیں۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جامنگ کا فیصلہ اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ پر کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے اضلاع کے ڈی سیز کو ڈسٹرکٹ اینٹیلیجینس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینٹیلی جینس کمیٹی شہروں میں موبائل فون جامنگ پر رائے دے گی، جس کے بعد وہ تجویز محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ تمام اضلاع سے تجاویز موصول ہونے کے بعد محکمہ داخلہ حتمی فیصلہ کرے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 1017894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017894/عید-میلادالنبی-ص-کے-موقع-موبائل-فون-سروس-جام-کرنے-کیلئے-اضلاع-سے-تجاویز-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org